دہرادون، 20؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی حکومت گنگا اور گائے کے تحفظ کے پر کام کرے گی،ساتھ ہی ریاست سے نقل مکانی کو روکنے کے لیے ٹھوس پالیسی بنائی جائے گی۔اتراکھنڈ کے نومنتخب وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے مذکورہ باتیں کہی ہیں ۔وہ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد پہلی بار باضابطہ طور پر بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی حکومت تھی تو گؤ تحفظ قانون لائی تھی اب ایک بار پھر ہماری حکومت گائے کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔اس کے ساتھ وزیر اعظم کے ویژن گنگا صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نمامی گنگے مہم کا میں کنوینر ہوں ،اس ناتے گنگا کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت صاف اور شفاف انتظامیہ کے عزم کو مکمل کرے گی ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست سے نقل مکانی ایک سنگین مسئلہ ہے،اتراکھنڈ ایک سرحدی ریاست ہے اور یہاں نقل مکانی اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی بے حد سنگین ہے، فوج کے جوانوں کو بھی مقامی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، نقل مکانی کو روکنے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے، اس کے لیے دہرادون میں میٹنگیں اور سمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں اس مسئلہ کو حل نکالنے کی کوشش کی جائے گے۔ریاست میں صنعتی نقل مکانی بھی سنگین ہے اس کی بھی مسئلہ کو حل تلاش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون وانتظام کے صورت حال کو بھی مضبوط کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی گڑھوال اور کماؤں کو جوڑنے والی کنڈ ی سڑک کو کھول دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست پر 45ہزار کروڑ کا قرض ہے ،اسے روکنے کے لیے ہم دل کی گہرائیوں سے کوشش کریں گے۔کانگریس کے پرانے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت ہوگی تو تبدیلی بھی کی جائے گی۔وزیر اعلی کے ساتھ کابینی وزیر مدن کوشک،پرکاش پنت اور ممبر اسمبلی منا سنگھ چوہان اور ونود چمولی بھی موجود تھے۔